Sunday , March 24 2019
ہوم > انٹرنیشنل > بے وفائی کی سزا ۔۔۔۔۔ آدمی نے سڑک پر سر عام اپنی محبوبہ کے لیے ایسا کام کر دکھایا کہ سڑک پر ہر آنے جانے والا گھبرا گیا

بے وفائی کی سزا ۔۔۔۔۔ آدمی نے سڑک پر سر عام اپنی محبوبہ کے لیے ایسا کام کر دکھایا کہ سڑک پر ہر آنے جانے والا گھبرا گیا

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) محبوبہ کی بے وفائی پر لوگوں کا ردعمل مختلف ہوتا ہے۔ کچھ تو بہت غمگین رہنے لگتے ہیں، کچھ جلد ہی نارمل زندگی کی طرف لوٹ جاتے ہیں اور کچھ انتقام پر تل جاتے ہیں۔ انڈونیشیاءمیں ایسے ہی ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کی بے وفائی پر اس کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا

کہ پورے شہر میں اسے رسوا کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نوجوان نے اپنی محبوبہ کی بے وفائی پر اس کا ایک بل بورڈ شہر کے انتہائی مصروف چوک پر لگوا دیا، جس پر لڑکی کی قدآدم تصویر کے ساتھ اس کی بے وفائی کے متعلق تحریر کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بھی بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نوجوان اور اس کی بے وفا محبوبہ کو اسی چوک میں بل بورڈ کے سامنے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں لڑکی بہت مشتعل نظر آ رہی ہوتی ہے اورلڑکے کو کوس رہی ہوتی ہے کہ اس نے اس کے ساتھ ایسا کیوں کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ لوگ اس معاملے پر لڑکے کی طرف داری کر رہے ہیں تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ اس سے اگرچہ لڑکی کواس کی بے وفائی پر سبق ضرور ملے گا تاہم لڑکے کو اسے سزا دینے میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے تھا۔


یہ بھی دیکھیں

مائے نی میں کینوں آکھاں:سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید بیٹے کی تدفین میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ جانے والی ماں بھی انتقال کرگئی

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اندوہناک …