Friday , May 24 2019
ہوم > کھیل > میں تمام ممالک بالخصوص آسٹریلیا سے درخواست کروں گا کہ پاکستان کو۔۔۔ کرائسٹ چرچ کی مساجد میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کے بعد بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کا زخموں پر نمک چھڑکنے والا بیان سامنے آ گیا

میں تمام ممالک بالخصوص آسٹریلیا سے درخواست کروں گا کہ پاکستان کو۔۔۔ کرائسٹ چرچ کی مساجد میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کے بعد بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کا زخموں پر نمک چھڑکنے والا بیان سامنے آ گیا

نئی دہلی (وہب ڈیسک) انتہاءپسند بھارتی پاکستان کیخلاف سازشوں اور زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت کے کچھ کھلاڑی اور فنکار بھی پاکستان کو لے کر کافی ’انتہاءپسند‘ ہو چکے ہیں جن میں سے کرکٹر گوتم گمبھیر کا نام نمایاں ہے۔ پلوامہ حملے کے

بعد گوتم گمبھیر نے پاکستان کیساتھ جنگ کی بات کی اور پھر جب بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’ائیرسٹرائیک‘ کا بھونڈا دعویٰ کیا تو جھوٹی خوشی سے پھولے نہیں سماتے رہے لیکن جب دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تو انہیں چپ کا سانپ سونگھ گیا۔ کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر سامنے آئے ہیں اور اس بار ناصرف خود پاکستان کیخلاف انتہائی شرمناک مہم کا حصہ بنے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں دنیا کے تمام ممالک بالخصوص آسٹریلیا، جو میری دوسری پسندیدہ ترین کرکٹنگ قوم ہے، سے درخواست کروں گا کہ وہ پاکستان کی امداد روک دیں۔ انڈیا کو خدشہ ہے کہ آپ کے دئیے گئے ڈالرز صحیح مقصد کیلئے استعمال نہیں ہو رہے۔“واضح رہے کہ پاکستان کے پاس کافی بڑی تعداد میں جوہری ہتھیار موجود ہیں تو پھر مزید ہتھیارسازی کے پروگرام پر عمل کیوں کیا جارہا ہے جبکہ ان کی معیشت ڈگمگارہی ہے۔ دفاعی اداروں کے ترجمانوں کی طرف سے ان سوالات کا تسلی بخش جواب کبھی نہیں دیا گیا ہے۔ انڈیا اور پاکستان، دونوں ایٹمی ہتھیاروں پر بھاری رقم خرچ کرتے ہیں جبکہ اسی دوران سرحد کے دونوں طرف عوام کی ایک بڑی اکثریت غربت کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے دفاعی ادارے عوام سے چھپاتے ہیں کہ ایٹمی پروگرام پر کتنی رقم خرچ ہو رہی ہے۔ پاکستان کا فروغ پاتا ہوا جوہری پروگرام اور انڈیا کا توسیع پاتا ہوا راکٹ اور میزائل پروگرام اس خطے نہ تھمنے والی اسلحے کی دوڑ ہے ۔یہ ممالک ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ ان کے مہنگے ایٹمی پروگرام ان کی دگرگوں معاشی حالات سے مناسبت نہیں رکھتے ہیں، تاہم انہیںیہ بات کون سمجھائے ۔

یہ بھی دیکھیں

ورلڈ کپ میں اہلخانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندی۔۔۔ سوائے ایک کھلاڑی کے کوئی بھی کرکٹر اپنے بیوی بچوں کو ساتھ نہیں رکھ سکے گا۔۔۔ وہ کھلاڑی کون ہے؟ نام سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم …