Saturday , May 25 2019
ہوم > انٹرنیشنل > کرائسٹ چرچ حملہ: ایک اورآسٹریلوی شہری گرفتار ، یہ کیا کام کرنے والا تھا؟ گھر سے کیا خطرناک چیز برآمد ہوئی؟ پوری دنیا میں تہلکہ مچادینے والی بریکنگ آگئی

کرائسٹ چرچ حملہ: ایک اورآسٹریلوی شہری گرفتار ، یہ کیا کام کرنے والا تھا؟ گھر سے کیا خطرناک چیز برآمد ہوئی؟ پوری دنیا میں تہلکہ مچادینے والی بریکنگ آگئی

کیمبرا(نیوز ڈیسک) کرائسٹ چرچ حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شخص نے حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متنازع تبصرے لکھے۔ آسٹریلوی پولیس نے تبصرہ کرنے والے شخص کو شہر کے شمالی مضافات سے گرفتار کیا۔ جب 37 سالہ شخص کو گرفتار

کیا گیا تو تلاشی کے دوران اس کے گھر سے نقلی بندوق، دو چاکو اور تیر مارنے والا خودکار ہتھیار برامد ہوا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ گرفتار ہونے والے شخص پر H کلاس ہتھیار رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک سفید فام دہشت گرد نے دو مسجدوں میں فائرنگ کی جس سے مسجد النور میں 50نمازی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 9پاکستانی بھی شامل ہیں۔ حملے میں شہید ہونے والوں کی گاڑیاں مسجد کے باہر پارکنگ میں کھڑی اپنے مالکان کا انتظار کر رہی ہیں جبکہ وہ اب اس دنیا میں موجود نہیں رہے۔ پوری دنیا نے اس واقع کی مذمت کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے مجرم کو قانون کے مطابق سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو اسلام سے نفرت میں اتنا آگے نکل گئے ہیں کہ وہ اس وقعہ پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، ایسے ہی ایک آسٹریلوی شخص نے سوشل میڈیا پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے حق میں تبصرہ کیا تو اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس سے پہلے برطانیہ میں بھی ایک 24سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے کرائسٹ چرچ حملے میں دہشت گرد کی معاونت کی۔ نیوزی لینڈ کی پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور نے حملے سے پہلے دھمکی آمیز ای میل کی تھی لیکن ابھی ای میل پر تحقیقات جاری تھیں کہ دہشت گرد نے مسجد پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز: انتخابات میں ناکامی ۔۔۔۔۔ راہول گاندہی نے بڑا اعلان کر دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انتخابات میں ناکامی پر راہول گاندھی نے کانگریس کی صدارت سے …