Tuesday , March 26 2019
ہوم > کھیل > انتظارکی گھڑیاں ختم : جس کا انتظار وہ شخصیت پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئی ، پورا گرائونڈ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

انتظارکی گھڑیاں ختم : جس کا انتظار وہ شخصیت پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئی ، پورا گرائونڈ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

کراچی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے ، میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں، ڈی

جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فور کا فائنل دیکھیں گے ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل فور کا فائنل دیکھنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں اچھی ٹیمیں ہیں ، کوئی بھی ٹیم جیتے ہمیں پتہ ہے کہ جیت پاکستان کی ہوگی ، جیت کراچی والوں کی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کراچی لائیں گے ، پچھلے سال ہم نے فائنل کراچی میں کرایا اور اس سال پی ایس ایل کے سات میچز کراچی میں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہم تمام پی ایس ایل میچز کراچی میں کرائیں گے اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اس کے میچز ہونگے ، ہماری کوشش ہوگی کہ عالمی کرکٹ بھی پاکستان آئے اور اس کا آغاز بھی نیشنل سٹیڈیم سے ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں اچھی ٹیمیں ہیں ، کوئی بھی ٹیم جیتے ہمیں پتہ ہے کہ جیت پاکستان کی ہوگی ، جیت کراچی کے لوگوں کی ہوگی ۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کےمعروف ترین فاسٹ باؤلرکے ساتھ دوران میچ افسوسناک حادثہ ۔۔۔ شائقین کرکٹ کا دل کرچی کرچی کر دینے والی بریکنگ نیوز آگئی

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلین فاسٹ باؤلر جھائے رچرڈسن پاکستان کے خلاف دوسری ون ڈے میچ …