Saturday , May 25 2019
ہوم > کھیل > اگلے سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان ، یہ میچ کس کس شہر میں ہوں گے؟ بریکنگ نیوز آگئی

اگلے سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان ، یہ میچ کس کس شہر میں ہوں گے؟ بریکنگ نیوز آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے بھی اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہی کروانے کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور

کے میچز لاکھوں لوگوں نے انجوائے کیے،بلا شبہ آج فائنل کھیلنے والی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں بہترین ٹیمیں ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے غیر ملکی کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستانیوں کی کرکٹ سے محبت کا مظاہرہ دیکھ لیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کے لیے آپ پاکستان آئیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا پی ایس ایل کراچی لائیں گے،پچھلے سال فائنل کروایا اب 7 میچز کراچی میں ہوئے ،یہ کراچی والوں کی جیت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احسان مانی نے کہا ہے اگلے سال سارے میچز پاکستان میں کروائیں گے،کوشش ہوگی انٹر نیشنل کرکٹ پاکستان آئے اور کراچی سے شروعات ہو، مراد علی شاہ نے کہا کہ زلمی اور گلیڈی ایٹرز دونوں اچھی ٹیمیں ہیں ،جو بھی جیتے گاجیت پاکستان کی ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب ہسپانوی فٹ بالر کارلیس پیول کا نیشنل سٹیڈیم میں شانداز استقبال ، فٹ بالر کا پاکستانیوں سے اظہار تشکر ، محبت کرنیوالے لوگ قرارد یدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہسپانوی فٹ بالر کارلیس پیول کو پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں سٹیج پر بلایا گیا تو اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے کارلیس پیول کا شاندار استقبال کیا اور بھرپو تالیاں بجائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کارلیس پیول نے کہاہے کہ پاکستانی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں اور مجھے پاکستان میں بہت پیار مل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں ، پاکستانی کرکٹ اور فٹ بال دونوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین گیند۔۔۔ پاکستان کو نیا شعیب اختر مل گیا، پوری ٹیم حیران

برسٹل (نیوز ڈیسک ) پاکستان کو ایک نیا شعیب اختر مل گیا، محمد حسنین نے …