Sunday , March 24 2019
ہوم > انٹرنیشنل > حملے سے9منٹ پہلے ایجنسیوں کو اطلاع مل چکی تھی ، اس کے باوجود کیوں روکا نہیں گیا ؟ نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم نے سچ دنیا کے سامنے رکھ دیا

حملے سے9منٹ پہلے ایجنسیوں کو اطلاع مل چکی تھی ، اس کے باوجود کیوں روکا نہیں گیا ؟ نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم نے سچ دنیا کے سامنے رکھ دیا

ولنگٹن(ویب ڈیسک) مسجد پر حملے سے 9منٹ پہلے سکیورٹی ایجنسیوں کو اطلاع مل چکی تھی لیکن حملہ آور پولیس سے پہلے پہنچ گیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرائسٹ چرچ شہر میں مسجد میں ہونے والے حملہ کی اطلاع 9 منٹ پہلے ایجنسیوں کو مل

چکی تھی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے حملہ آور مسجد میں پہنچ گیا اور اس نے فائرنگ کر دی، کیوی وزیر اعظم نے کہا کہ مسجد میں مسلمانوں کا قتل عام شدت پسندی ہے اور بہت افسوس ناک واقعہ ہے، ہم واقعہ کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور مجرم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ جیسے واقعات کی روک تھا کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ملک میں اسلحہ رکھنے کے لیے قوانین میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک سفید فام دہشت گرد نے دو مسجدوں میں فائرنگ کی جس سے مسجد النور میں50نمازی شہید ہو گئے جن میں 9پاکستانی ہیں۔ حملے پر پوری مسلم امہ پر سوگ کی کیفیت طاری ہے۔ ایک سفید فام بنیاد پرست دہشت گرد نے مسجد میں گھس کر معصوم اور نہتے مسلمانوں پر گولیاں چلائیں، بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد اس سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب ادگان کو قتل کرنے کے منصوبے سے ترکی بھی جا چکا ہے لیکن ناکام رہا۔ اب وہ کئی ممالک سے ہوتے ہوئے چند روز پہلے نیوزی لینڈ آیا اور مسجد پر حملہ کر دیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا اعلان کیا ہے کہ مجرم کو قانون کےمطابق سزا ملے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے نئے سرے سے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ کیوی وزیر اعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا اس سے پہلے وہ ہفتہ کے روز شہداء کے اہلِ خانہ کو ملنے بھی گئیں تھیں جہاں انہوں نے سوگ والا لباس پہنا ہوا تھا اور سر پہ دوپٹہ بھی لے رکھا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

مائے نی میں کینوں آکھاں:سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید بیٹے کی تدفین میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ جانے والی ماں بھی انتقال کرگئی

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اندوہناک …